: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،16مارچ(ایجنسی) ہندوستان کی جیلوں میں بند کم از کم نو پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا اور چہارشنبہ کو واہگہ بارڈر پر انہیں پاکستانی حکام کے سپرد کر دیا گیا. سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تقریبا ڈیڑھ سال سے جیل میں بند ماہی گیروں کو واہگہ-اٹاری سرحدی
چوکی پر پاکستانی فوجیوں کے حوالے کر دیا گیا. اکستان کی طرف سے 87 ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کئے جانے کے ایک ہفتے کے بعد نو پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کیا گیا ہے. مانا جاتا ہے کہ قریب 457 ہندوستانی ، پاکستان کی جیل میں بند ہیں اور ان میں سے زیادہ تر مچھوارے ہیں، جنہیں علاقے سے متعلق خلاف ورزی کی وجہ سے حراست میں لیا گیا ہے.